سکھن: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی قتل کر دی
سکھن میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔واقعہ شاہ لطیف سیکٹر 51 اے الجدون کالج کے قریب پیش آیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، پولیس حکام نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 30 سالہ شبانہ کے نام سے ہوئی ہے جو ایک بچے کی ماں ہے۔ ملزم اسلم اپنی بیوی شبانہ کو گولیاں مار کر موقع سے فرار ہوگیا، پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے متعدد خول ملے ہیں جبکہ ملزم اور مقتولہ کا آبائی تعلق نوابشاہ سے بتایا جاتا ہے۔مقتولہ شبانہ کی لاش کو ضروری کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں اور واقعہ کی مزید تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔