اے این ایف کی کارروائیاں، افغان باشندے سمیت 8 ملزمان گرفتار
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 7 مختلف کارروائیوں کے دوران 175.95 کلو گرام منشیات برآمد کر کے افغان باشندے سمیت 8 ملزمان گرفتار کر لئے۔کارروائیاں لاہور، راولپنڈی، پشاور، اسلام آباد، پشین اور مانسہرہ میں کی گئیں۔ کارروائی میں 166 کلو 800 گرام چرس، 8 کلو 400 گرام افیون، 500 گرام افیون، 250 گرام حشیش آئل بھرا ویپ، 5 گرام وزنی 7 ایکسٹیی گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔