اوکاڑہ: طالبہ سے نازیبا حرکت کا ملزم زخمی حالت میں گرفتار، سی سی ڈی کی بروقت کارروائی
میڈیا کی نشاندہی پر سی سی ڈی پولیس حرکت میں آگئی۔ تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ سرکی محلہ میں دن دہاڑے طالبہ کے ساتھ نازیبا حرکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی ڈی اوکاڑہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کا سراغ لگا لیا۔پولیس کے مطابق ملزم سہیل کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ کارروائی کے دوران ملزم نے کوٹ باری کے قریب پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سڑک پر گر گئی، جس کے نتیجے میں ملزم کا بازو اور ہاتھ ٹوٹ گیا۔ سی سی ڈی پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔