کراچی: شارع فیصل میٹرو پول کے قریب فائرنگ، ڈاکٹر قتل
کراچی میں شارع فیصل میٹرو پول ہوٹل کے قریب فائرنگ سے ڈاکٹر کے قتل کا واقعہ پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر سارنگ رکشے میں اہلیہ کے ساتھ جا رہے تھے۔ایک کار میں ملزمان ڈاکٹر کا پیچھا کر رہے تھے۔مقتول ڈاکٹر گلستان جوہر چورنگی پر نجی اسپتال سے وابستہ تھے۔