اوکاڑہ :معمولی تلخ کلامی پر قتل مجرم کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ
مقامی عدالت نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہوجانے پر ملزم عبدالرشید بیگ کو سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔استغاثہ کے مطابق تھانہ منڈی احمد آباد کی حدود میں برسیم چارہ کاٹنے کے تنازع پر دسمبر 2023 میں ملزم نے فائرنگ کرکے مختار کو قتل کر دیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ نمبر 987/26 درج کرکے لیڈی پولیس آفیسر عظمت نسیم نے تفتیش مکمل کی اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان عدالت میں پیش کیا۔ایڈیشنل سیشن جج دیپالپور کی عدالت نے استغاثہ کا مؤقف درست قرار دیتے ہوئے ملزم کو سزائے موت جبکہ 10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا