تازہ ترین

قصور میں تھانہ بی ڈویژن کے علاقے چاہ بلندے والا میں پاور لومز سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس تھانہ بی ڈویژن نے لاش کو قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان کو قتل کیا گیا یا اس نے خود کشی کی تاحال کچھ نہیں کہہ سکتے، مرنے والے نوجوان کی شناخت 25 سالہ علی کے نام سے ہوئی ہے، علی رکن پورہ کا رہائشی اور والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔نوجوان رات گھر سے پاور لومز آیا مگر کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد واپس گھر نہ آیا، تلاش شروع کی گئی تو پاور لومز کے کھاتے میں پھندا لگی لاش دیکھ کر کہرام مچ گیا۔ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی، تفتیش کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

Leave A Comment

Advertisement