تازہ ترین

امریکہ کی سینٹرل کمانڈ نے کویت کی فضائی حدود میں اپنے ہی دفاعی نظام کی فائرنگ سے تین جنگی طیارے تباہ ہو نے کی تصدیق کردی اور کہا ہے کہ واقعے میں تمام پائلٹ محفوظ رہے۔
ٹیمپا، فلوریڈا سے جاری بیان کے مطابق یکم مارچ کی رات گیارہ بج کر تین منٹ پر کویت کی فضائی حدود میں کارروائی کے دوران امریکہ کے تین ایف پندرہ ای اسٹرائیک ایگل طیارے گر کر تباہ ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اپنے ہی اتحادی دفاعی نظام کی غلط فہمی پر مبنی فائرنگ کے باعث پیش آیا۔یہ طیارے ایران کی جانب سے آنے والے جنگی جہازوں، بیلسٹک میزائلوں اور بغیر پائلٹ طیاروں کے حملوں کے دوران ایک جاری فوجی کارروائی میں حصہ لے رہے تھے۔ اسی دوران کویت کے فضائی دفاعی نظام نے انہیں دشمن سمجھ کر نشانہ بنا لیا۔
امریکی فضائیہ کے مطابق تینوں طیاروں میں سوار چھ اہلکار بروقت باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔ تمام اہلکاروں کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
کویت نے اس واقعے کا اعتراف کرتے ہوئے جاری کارروائی میں تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا ہے۔ امریکی حکام نے کویتی دفاعی افواج کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement