اوکاڑہ : مزدا ٹرک رکشہ سے ٹکرانے کے بعد ٹریلر سے ٹکرا گیا. 2 افراد جاں بحق. 5 شدید زخمی
فیصل آباد روڈ نزد نجی ملز کے قریب مزدا ٹرک رکشہ سے ٹکرانے کے بعد ٹریلر سے ٹکرا گیا. حادثہ میں 2 افراد جاں بحق. خواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی ہو گئے. زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا. ریسکیو زرائع کے مطابق فیصل آباد روڈ نزد نجی ملز کے قریب ایک تیز رفتار مزدا نمبری LES-5985 رکشہ سے ٹکرانے کے بعد 22 ویلر ٹرالر سے ٹکرا گیا ، حادثے کے نتیجے میں ایک 35 سالہ شخص حسنین اور 46 سالہ ذوالفقار جاں بحق ہوگئے جو کہ تاندلیانوالہ کے رہائشی بتائے گئے ہیں. جبکہ 3 خواتین جنت بی بی. منور بی بی. ارشاد بی بی اور 2 مرد محمد بلال. اور یاسین شدید زخمی ہو گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں. ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا،
Leave A Comment