تازہ ترین

قومی شاہراہ پر ٹرالرنے ایک ہی خاندان کے افراد کچل ڈالے‘ تیزرفتاری کے باعث موٹرسائیکلوں میں تصادم‘15سالہ دوشیزہ سمیت دوجاں بحق‘ باپ بیٹی سمیت زخمی‘ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ٹرالرڈرائیورٹرالرسمیت موقع سے فرار۔

پہلاحادثہ داتا سٹیل مل کے ساتھ پیش آیاجہاں نواب شاہ کارہائشی ظہوراحمد اپنی 15سالہ بیٹی اریبہ اور12سالہ نورحارم کے ہمراہ موٹرسائیکل پرجارہاتھا کہ اسی دوران عدم توازن کے باعث سڑک پرگرنے کے باعث سڑک پرگرنے پرٹرالر نے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں15 سالہ اریبہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگئی‘ جبکہ ظہوراحمد اورنورحارم زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ نامعلوم ٹرالرڈرائیورٹرالرسمیت موقع سے فرارہوگیا۔

 دوسراحادثہ چک عباس کے رہائشی 42سالہ واجد علی کے ساتھ پیش آیاجسے موٹرسائیکلوں کے تصادم میں شدیدزخمی ہوجانے پرطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں واجدعلی جانبرنہ ہوپایااورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

Leave A Comment

Advertisement