تازہ ترین

پاک بنگلا دیش ٹیسٹ سیریز کے ٹریننگ کیمپ کے لیے قومی سکواڈ آج کراچی میں رپورٹ کرے گا۔قومی کرکٹرز کل سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے جبکہ پی ایس ایل میں مصروف بابر اعظم ، شان مسعود اور خرم شہزاد بعد میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ پاکستان ٹیسٹ ٹیم نے 2مئی کو بنگلا دیش روانہ ہونا ہے۔پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 8 مئی سے شیر بنگلا سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 16 مئی سے سلہٹ میں ہوگا۔یہ میچز 2025-27 آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کا حصہ ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement