پاکپتن : خاتون ٹیچر کا قتل کیس، ملزم کانسٹیبل پولیس حراست میں ہلاک
پاکپتن میں خاتون ٹیچر کے اغوا اور قتل کیس کا مرکزی ملزم کانسٹیبل زاہد پولیس حراست میں ہلاک ہوگیا۔ ڈی پی او پاکپتن نے کہا ڈاکٹرز کے مطابق ملزم کانسٹیبل زاہد سکھیرا کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ ملزم نے ساتھیوں سے مل کر خاتون ٹیچر کو اغوا کے بعد قتل کیا تھا۔ ملزم کے خلاف مقتولہ خاتون ٹیچر کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔ واقعے کے بارے میں کل پریس کانفرنس بھی کروں گا۔
Leave A Comment