تازہ ترین

 . تھانہ ڈھلیانہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پولیس مقابلے کے دوران دو بین الاضلاعی خطرناک ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس تھانہ ڈھلیانہ کو واردات کے بعد چار ڈاکوؤں کے فرار ہونےکی اطلاع ملی جس پر ایس ایچ او  نے نفری کے ہمراہ ڈاکووں کا تعاقب کیا۔ ہیڈ کھرل کلاں کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی حفاظتی اقدامات کے تحت جوابی فائرنگ کی۔فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کی شناخت بلال سکنہ فیصل آباد اور ذیشان سکنہ قصور کے نام سے ہوئی ہے، جو چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث نکلے ۔زخمی ڈاکوؤں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

Leave A Comment

Advertisement