تازہ ترین

 پولیس کی کاروائی . ڈکیت گینگ کا سرغنہ 3 ساتھیوں سمیت گرفتار.11 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ، تھانہ سٹی رینالہ خورد پولیس نے کارروائی کرتے ہوے نعیمی ڈکیت گینگ کا سرغنہ 3 ساتھیوں سمیت  گرفتار کرلیا. گرفتار ملزمان میں نعیم عرف نعیمی، آصف - حسنین اور یاسر شامل ہیں . ملزمان سے 11 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد . جن میں6 موٹر سائیکلز ، 5 موبائل فونز ، 4 پسٹل  اور  2 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی رقعم برآمد کر لی گئی. پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان 12 ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث نکلے اور ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں، پولیس ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے.

Leave A Comment

Advertisement