مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی پہلی بائیو پِک ریلیز کر دی گئی
معروف لیجنڈ امریکی گلوکار و ڈانسر مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی پہلی بائیو پِک ’’مائیکل‘‘ ریلیز کر دی گئی۔فلم میں مائیکل جیکسن کا کردار ان کے بھتیجے جیفر جیکسن نبھا رہے ہیں، شاندار میوزک، جذباتی کہانی اور ایک لیجنڈ کی زندگی سے متعلق فلم کی جھلکیوں نے 80ء اور 90ء کی دہائی کے مداحوں کے ساتھ ساتھ نئی نسل کو بھی اپنا دیوانہ بنا دیا ہے، یہ فلم موسیقی سے ہٹ کر مائیکل جیکسن کی زندگی اور وراثت کی عکاسی کرتی ہے۔فلم میں جیکسن فائیو کے مرکزی گلوکار کے طور پر ان کی غیر معمولی صلاحیت سے لے کر ایک ایسا فنکار بننے تک کا سفر دکھایا گیا ہے، جس کی تخلیقی امنگ نے اسے دنیا کا سب سے بڑا تفریح فراہم کرنے والا فنکار بننے کی انتھک جستجو پر گامزن رکھا۔فلم میں سٹیج سے ہٹ کر ان کی ذاتی زندگی اور ان کے ابتدائی سولو کیریئر کی کچھ یادگار پرفارمنسز کو بھی اجاگر کیا گیا ہے، جس سے ناظرین کو مائیکل جیکسن کو پہلے سے کہیں زیادہ قریب سے دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
انٹونی فوکوا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں جیفر جیکسن، نیا لونگ، لارا ہیریئر اور جولیانا کرو ویلدی نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
Leave A Comment