بھارتی اداکارہ زرین خان کی والدہ انتقال کر گئیں
بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کی والدہ پروین خان طویل علالت کے بعد ممبئی میں انتقال کر گئیں۔ اہل خانہ کی جانب سے جاری مختصر بیان میں خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ نماز جنازہ آج ورسوا ممبئی میں ادا کی جائے گی۔بیان میں کہا گیا کہ ہماری پیاری محترمہ پروین خان، جو زرین خان اور ثناء خان کی والدہ تھیں، پُرسکون انداز میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔
زرین خان اپنی والدہ کی طبیعت سے متعلق مداحوں کو باقاعدگی سے آگاہ کرتی رہتی تھیں اور انہوں نے فروری میں انسٹاگرام پر بتایا تھا کہ ان کی والدہ دوبارہ اسپتال میں داخل ہیں۔اداکارہ نے اپنی والدہ کی صحت یابی کے لیے مداحوں اور خیر خواہوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔
Leave A Comment