امریکہ میں فائرنگ سکواڈ اور مہلک انجیکشن کے ذریعے سزائے موت بحال
امریکی محکمہ انصاف نے فائرنگ سکواڈ اور مہلک انجیکشن کے ذریعے دی جانے والی سزائے موت بحال کر دی ہے۔امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ مہلک فائرنگ سکواڈ اور انجیکشن سے خطرناک مجرموں کو سزائے موت دی جا سکے گی، سزائے موت کے مقدمات کو تیز کرنے کیلئے اندرونی طور پر عمل کو درست کیا جا رہا ہے۔
قبل ازیں گزشتہ جنوری میں اپنا عہدہ دوبارہ سنبھالنے کے فوراً بعد امریکی صدر ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس میں موت کی سزاؤں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ موت کی سزاؤں کیلئے مہلک انجیکشن کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنائیں۔