لاہور : ہیئر کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار
ہیئر کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ گرفتار ملزمان میں ایلی، کرن اور زخمی خاتون دعا شامل ہیں۔ ہیئر پولیس کو 15 پرخواتین سمیت 3ملزمان کے رکشہ لیکرفرارہونے کی اطلاع ملی، ناکہ بندی کےدوران تتلے روڈ پر رکنے کااشارہ کرنے پرڈاکوؤں نے فائرنگ کی ۔ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی خاتون دعا کو گرفتار کرلیا گیا، جسے اب ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دو ڈاکو فرار ہوگئے ۔
ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکوؤں سے چھینا ہوا رکشہ اور 3 موبائلز فونز برآمد کرلیے گئے جبکہ مفرور ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشنز جاری ہے ۔