عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ،برینٹ کروڈ آئل 1.32 فیصد اضافے سے 106 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔ ایران امریکہ کشیدگی کے بعد عالمی مںڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے ۔ برینٹ کروڈ آئل 1.32 فیصد اضافے سے 106 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 1.18 فیصد اضافہ،97 ڈالر فی بیرل پر آگیا، مربان کروڈ کی قیمت بھی 106 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔