ایران اور امریکہ میں بہترین معاہدہ ہونے جا رہا ہے، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کئی ہفتوں پر محیط جنگ کے خاتمے کے لیے ایک “بہترین معاہدہ” ہونے جا رہا ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ بدھ کو ختم ہونے والی جنگ بندی میں توسیع کے خواہاں نہیں ہیں۔ سی این بی سی کے پروگرام Squawk Box کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس معاہدہ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ایران کی بحریہ، فضائیہ اور قیادت کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے باعث اب حالات ایران کے لیے پہلے جیسے نہیں رہے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے سے ایک طرف صورتحال پیچیدہ ہوئی ہے، تاہم دوسری جانب اب سامنے آنے والی قیادت نسبتاً زیادہ “عقل مند” ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دراصل ایک طرح کی “رجیم چینج” ہے، چاہے اسے کسی بھی نام سے پکارا جائے، حالانکہ انہوں نے براہ راست ایسا کرنے کا وعدہ نہیں کیا تھا، لیکن یہ عمل بالواسطہ طور پر ہو چکا ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ امن مذاکرات کو مزید وقت دینے کے لیے جنگ بندی میں توسیع کریں گے تو ٹرمپ نے صاف الفاظ میں کہا کہ وہ ایسا نہیں کرنا چاہتے۔
Leave A Comment