ایران: اسرائیل کیلئے جاسوسی، مسجد نذرِ آتش کرنے کے الزام میں 1 شخص کو پھانسی
ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی اور جنوری میں ہونے والے مظاہروں کے دوران مسجد کو نذرِ آتش کرنے کے الزام میں 1 شخص کو پھانسی دے دی گئی۔ایران میںایک اور شخص کو پھانسی دے دی گئی ہے، اس شخص پر اسرائیل کی انٹیلی جنس سروس سے منسلک نیٹ ورک کا لیڈر ہونے اور جنوری میں ہونے والے مظاہروں کے دوران تہران میں ایک مسجد کو آگ لگانے کا الزام تھا۔اس شخص کی شناخت امیر علی میر جعفری کے نام سے کی گئی ہے۔اس شخص کو تہران کی قلہاک مسجد میں آتشزدگی اور سیکیورٹی مخالف سرگرمیوں کی قیادت کرنے پر مجرم قرار دیا گیا ہے۔
ایرانی سپریم کورٹ نے سزائے موت کو برقرار رکھا اوراس پر عمل درآمد کروایا گیا۔
Leave A Comment