تازہ ترین

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ہمیں دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات قبول نہیں ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ مذاکرات کی میز کو ’ہتھیار ڈالنے کی میز‘ میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 ایرانی دفتر خارجہ ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکی تجاویز حقیقت پسندانہ نہیں ہیں۔ ایٹمی مواد کی منتقلی مذاکرات کا حصہ نہیں رہی ہے۔

قبل ازیں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ بامعنی مذاکرات کے لیے وعدوں کی پاسداری پہلی بنیاد ہے۔امریکا پر تاریخی عدم اعتماد مذاکرات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ایرانی بحری جہاز پر امریکی حملے اور قبضے کے بعد ایران نے مذاکرات امریکا کی بحری ناکہ بندی کے خاتمے سے مشروط کر دیے ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement