ارجنٹینا :کار ریسنگ کے دوران حادثہ، ایک تماشائی ہلاک،2 زخمی
ارجنٹینا میں ہونے والی کار ریس کے دوران ایک حادثے میں ایک تماشائی ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔انٹرنیشنل آٹوموبائل فیڈریشن (ایف آئی اے) کے مطابق یہ واقعہ ’ریلی سوڈامیریکانو مینا کلیورو‘ کے دوسرے مرحلے کے دوران پیش آیا۔گاڑی ایک کنارے سے ٹکرا کر قابو سے باہر ہوئی اور الٹتے ہوئے تماشائیوں کے حصے میں جا پہنچی۔حیرت انگیز طور پر ڈرائیور ڈیڈیئر آریاس اور ان کے شریک ڈرائیور ہیکٹر نونیز اس حادثے میں محفوظ رہے اور انہیں کوئی سنگین چوٹ نہیں آئی۔فیڈریشن نے اپنے بیان میں اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ منتظمین اور مقامی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔