تاحال دوسرے دور کے مذاکرات میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں، ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران امریکہ پر یقین نہیں کرسکتا، دوسرے دور کے مذاکرات کے لیے ایرانی وفد پاکستان نہیں جائے گا"۔نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ تاحال دوسرے دور کے مذاکرات میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں، امریکہ نے ثابت کردیا کہ وہ سفارتی عمل کو آگے بڑھانے میں سنجیدہ نہیں، امریکہ نے جارحانہ اقدامات اور جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی ہیں، ہم نے پاکستانی ثالث کار کو بتا دیا ہے۔
Leave A Comment