فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، ایک شخص ہلاک
امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں گرنے والے طیارے کی شناخت سیسنا سی-402 طیارے کے طور پر کی گئی ہے۔ حادثے کے باعث ایک رہائشی عمارت کو آگ لگنے سے نقصان پہنچا ہے۔امریکی ادارے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے مطابق جہاز گرنے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہیں اور اس کی تحقیقات کے لیے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔
Leave A Comment