پاکستان کسٹمز نے انڈر 18 یوتھ ہاکی چیمپئن شپ اپنے نام کر لی
پاکستان کسٹمز نے انڈر 18 یوتھ ہاکی چیمپئن شپ اپنے نام کر لی ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر 18 یوتھ ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کسٹمز نے پنجاب 2 کی ٹیم کو تین ایک سے ہرایا ۔فائنل میچ کے دوران وقفے تک پاکستان کسٹمز کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی جس کے بعد کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے برتری کو ڈبل کیا ۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے، فائنل مقابلہ نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا گیا۔
Leave A Comment