تازہ ترین

نجی ہسپتال عملہ کی مبینہ غفلت‘ دوران آپریشن زچگی کیلئے لائی جانیوالی خاتون جاں بحق‘ ورثاء کا احتجاج‘ کارروائی کا مطالبہ‘ پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔ گوٹھ ماہی کے رہائشی محمدزبیر نے پولیس پکار پر دی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ وہ اپنی بھانجی فرینہ بی بی کو زچگی کے سلسلہ میں فوزیہ اکرم ہسپتال لایا جہاں بچے کی پیدائش کیلئے کئے جانیوالے آپریشن کے دوران فرینہ بی بی کی موت واقع ہوگئی۔ دوران آپریشن مبینہ غفلت کے باعث مریضہ کی ہلاکت پر ورثاء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement