پی ایس ایل: لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں شام 7 بجے مدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیمیں جیت کیلئے پر عزم ہیں۔
ٹیبل پوائنٹس پر پشاوز زلمی 13 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، لاہور کی ٹیم ساتویں، جبکہ کوئٹہ کی ٹیم چھٹی پوزیشن پر موجود ہے۔لاہور قلندرز نے ایونٹ میں ابھی تک 5 میچز کھیلے ہیں، جن میں 2 میں کامیابی اور 3 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 6 میچ کھیل کر 2 جیتے اور 4 میں شکست ہوئی۔
Leave A Comment