لبنانی صدر کا نیتن یاہو سے براہِ راست مذاکرات سے انکار
لبنان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کیا ہے کہ لبنانی صدر جوزف عون اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے درمیان جلد ہی کوئی براہِ راست بات چیت ہونے والی ہے۔ لبنانی حکام نے امریکی انتظامیہ پر واضح کر دیا ہے کہ کسی بھی قسم کے براہِ راست مذاکرات سے قبل اسرائیل کو جنگ بندی پر عمل کرنا ہوگا۔ صدر جوزف عون کا نیتن یاہو سے براہِ راست بات چیت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔لبنانی حکام کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور لبنانی صدر کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو سے قبل ہی لبنانی سفارت خانے نے واشنگٹن کو اپنے اس مؤقف سے آگاہ کر دیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی کوششوں سے 34 سال بعد اسرائیل اور لبنان کے درمیان رابطہ بحال ہوجائے گا۔
Leave A Comment