تازہ ترین

کاہنہ کے علاقے میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کا واقعہ ، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ واقعہ کنکر گاؤں میں گزشتہ رات 11 سے 12 بجے کے درمیان پیش آیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ ملزمان آپس کے تنازع پر ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے تھے۔ فائرنگ کی زد میں آکر قریبی گھر کی چھت پر موجود 32 سالہ خاتون زخمی ہو گئی، جس کی شناخت سمیرا کے نام سے ہوئی ہے۔زخمی خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔گرفتار ملزمان میں ساجد، طارق، اشفاق، ابوبکر اور اسماعیل شامل ہیں، جن کے خلاف لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement