منچن آباد: دریائے ستلج سے نامعلوم نوجوان لڑکی کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد
دریائے ستلج کے کنارے سے ایک نامعلوم نوجوان لڑکی کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد ہوئی ہے۔لڑکی کو مبینہ طور پر تشدد کرکے قتل کرنے کے شواہد ملے ہیں، لڑکی کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔نامعلوم لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منچن آباد منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔