پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی و تجارتی تعلقات کے نئے مرحلے کا آغاز
ایس آئی ایف سی پاکستان کے اقتصادی اور صنعتی تعاون کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔پاکستان اور چین کی صنعت، زراعت اور معدنی شعبہ جات میں شراکت داری نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔حال ہی میں چینی قونصل جنرل سن یان نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا اہم دورہ کیا۔ صدر لاہور چیمبر، فہیم الرحمٰن سہگل نے چینی قونصل جنرل سن یان کے دورے کو خوش آئند قرار دیا۔
صدر لاہور چیمبر کا کہنا تھا کہ یہ دورہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ بی ٹو بی ملاقاتوں اور جوائنٹ وینچرز کے لیے اہم ہے۔ اس دورے کے دوران آئی ٹی، زراعت، معدنی وسائل اور صنعتی شعبہ جات کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لاہور چیمبر لینگویج بیریئر کو کم کرنے اور چینی زبان میں مہارت رکھنے والے پروفیشنلز کو تربیت دینے کے لیے کوشاں ہے، موثر مواصلات اور چینی زبان کی معلومات بڑھانے سے دوطرفہ سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع میں اضافہ ہوگا۔ایس آئی ایف سی پاکستان کی اقتصادی شراکت داریوں کو مستحکم کرنے اور مشترکہ ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی میں بھر پور مدد فراہم کر رہی ہے۔
Leave A Comment