عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد تیل کی عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔عالمی آئل مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت 5 اعشاریہ 34 فیصد کمی کے بعد 99 اعشاریہ 15 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے، جبکہ ایک روز قبل برینٹ کروڈ کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی تھی۔اسی طرح امریکی آئل مارکیٹ میں West Texas Intermediate (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت کم ہو کر 88 اعشاریہ 88 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے۔
Leave A Comment