تازہ ترین

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ آسیہ اندرابی کو عمر قید کشمیری قیادت کی آواز دبانے کی کوشش ہے۔بھارتی عدالت کے حالیہ فیصلے پر مشعال ملک کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ فیصلہ انصاف نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے، آسیہ اندرابی کو عمر قید دینا کشمیری قیادت کی آواز دبانے کی کوشش ہے، یہ فیصلے انصاف کے تقاضوں کے برعکس ہیں۔انہوں نے کہا کہ متنازع قوانین کے ذریعے آزادی کی جدوجہد کو کچلا جا رہا ہے، یہ صرف چند افراد کی سزا نہیں، پوری قوم کے حقِ خودارادیت پر حملہ ہے، عالمی برادری کی خاموشی بھی ظلم کا حصہ سمجھی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ نہیں، ایک قوم کی آواز کا گلا گھونٹا گیا ہے، بھارتی عدالت نے انصاف نہیں، ظلم کا اعلان کیا ہے، آسیہ اندرابی کی سزا نہیں، کشمیر کی امیدوں کو قید کیا گیا ہے، سچ بولنا جرم بن گیا، یہ کیسا نظام ہے؟ کشمیری قیادت کو خاموش کرانے کی سازش عروج پر ہے، ہر جیل میں بند آواز آزادی کی چیخ بن چکی ہے۔ یہ سزائیں نہیں، انسانیت کے چہرے پر بدنما داغ ہیں، کشمیر کا درد بڑھ رہا ہے، دنیا خاموش کیوں؟ انصاف کا قتل ہو چکا، اب صرف خاموشی باقی ہے، آج نہ بولے تو کل تاریخ ہمیں مجرم لکھے گی۔

Leave A Comment

Advertisement