رحیم یار خان : ٹریفک حادثات
رحیم یارخان(أن لائن)نامعلوم تیزرفتارکارنے موٹرسائیکل سوارکچل ڈالے‘ ٹریکٹرحادثہ پرجمع افراد پر ٹرک چڑھ گیا‘ تین جاں بحق‘ تین شدیدزخمی‘ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ جاں بحق ہونے والے ماں بیٹاکی شناخت نہ ہوسکی.
پہلاحادثہ گڈوکشمورروڈ چوک چدھڑکے نزدیک پیش آیاجہاں نامعلوم تیزرفتارکارنے موٹرسائیکل سوار22سالہ نوجوان55سالہ خاتون کوکچل ڈالاجوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگئے‘ جاں بحق ہونے والے نوجوان اورخاتون کی شناخت نہ ہوسکی
دوسراحادثہ فلائی اوورکے نزدیک پیش آیاجہاں ٹائی راڈ ٹوٹ جانے کے باعث ٹریکٹربے قابوہوکر سڑک سے نیچے جاگرجہاں افراد جمع تھے کہ اچانک تیزرفتار ٹرک حادثہ پرموجودا فراد پرچڑھ گیا جس کے نتیجہ میں چک77/Aکارہائشی48سالہ شوکت علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیاجبکہ محمدقاسم‘ نویداکرم اورجام یسین شدیدزخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں انہیں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے جبکہ نامعلوم ٹرک ڈرائیورٹرک موقع پرچھوڑکرفرارہوگیا۔
Leave A Comment