ایران کے ایٹم بم بنانے کے شواہد نہیں ملے، سربراہ آئی اے ای اے
سربراہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی رفال گروسی نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹم بم بنانے کے شواہد نہیں ملے۔ انہوں نے کہا کہ افزودہ یورینیم کے بڑے ذخیرے پر شدید تشویش ہے۔ رفال گروسی نے کہا کہ ایران کے آئی اے ای اے سے تعاون نہ کرتے تک اسکے پرامن پروگرام کی ضمانت نہیں دے سکتے۔ سربراہ آئی اے ای اے رفال گروسی نے ایران سے مکمل تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔