کوئٹہ : مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر، آٹے کی قیمتوں میں اضافہ
پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ،جس سے عام شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق مکس آٹے کا 20 کلو تھیلا 2400 روپے سے بڑھ کر 2500 روپے ہو گیا ہے، جبکہ فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 2600 روپے سے بڑھ کر 2700 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹے کی طلب میں اضافہ اور سپلائی میں اتار چڑھاؤ قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ ہے۔
ماہرین کے مطابق رمضان المبارک کے نزدیک آٹے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ معمول کی بات ہے لیکن مسلسل اضافہ شہریوں کی جیب پر بوجھ ڈال رہا ہے، شہریوں نے حکومتی اقدامات کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ قیمتیں کنٹرول میں رہیں اور عام آدمی متاثر نہ ہو۔
رمضان المبارک سے قبل پشاور, لاہور, کراچی اور دیگر بڑے شہروں میں بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
Leave A Comment