رمضان المبارک سے پہلے ٹماٹر، پیاز، لہسن اور چینی سمیت 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
رمضان المبارک سے پہلے ٹماٹر، پیاز، لہسن اور چینی سمیت 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ مہنگائی سالانہ بنیاد پر بڑھ کر 4.84 فیصد ہوگئی۔ ایک سال میں ٹماٹر 80 فیصد، آٹا 35 جبکہ گیس 30 فیصد تک مہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی اعشاریہ صفر نو فیصد اضافے سے سالانہ بنیاد پر 4.84 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ٹماٹر، پیاز، لہسن، دال ماش، مونگ، مٹن، چینی، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ جبکہ گندم کے آٹے اور انڈوں سمیت 13 چیزیں سستی ہوئیں۔ایک ہفتے میں ٹماٹر 12.78 فیصد مہنگے ہوئے۔ اوسط قیمت 111 روپے ریکارڈ کی گئی۔ پیاز بھی مہنگے، اوسط قیمت 70 روپے کلو رہی۔ لہسن پانچ اعشاریہ چار پانچ فیصد اضافے کے ساتھ 464 روپے کلو فروخت ہوتا رہا۔چینی معمولی مہنگی ہوئی اور اوسط قیمت 156 روپے رہی۔ گزشتہ ہفتے ڈیزل کی قیمتوں میں چاعر اعشاریہ تین پانچ فیصد تک اضافہ ہوا۔ البتہ آٹا دو اعشاریہ آٹھ نو فیصد، انڈے دو اعشاریہ آٹھ چھ فیصد اور دال مسور ایک اعشاریہ دو چھ فیصد تک سستی ہوئی۔
Leave A Comment