تازہ ترین

انتظامی معاملات کے باعث ملک بھر کی 13 پروازیں منسوخ جبکہ 48 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

کراچی سے لاہور کی پروازوں میں غیر معمولی تاخیر اور منسوخی کی وجہ سے شائقین بسنت کو پریشانی کا سامنا ہے۔فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور سے کراچی کی 22 پروازوں میں سے 4 منسوخ کر دی گئیں اور تاخیر کا شکار ہونے والی پروازوں کی تعداد 8 ہوگئی۔ لاہور سے کراچی کی پروازیں پی ایف 142، 143، 144 اور 145 منسوخ ہوگئیں۔ لاہور سے کراچی کی پروازیں پی اے 401، 402، 403 اور 405 دو سے 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔ قومی ایئر لائن کی صبح کی پروازوں پی کے 302 اور 303 میں 5 گھنٹے کی تاخیر ہے۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے لاہور کی نجی ایئر لائن کی پروازیں 9P846 اور9P847 میں ڈھائی گھنٹے کی تاخیر ہے۔ لاہور سے دبئی کی پرواز پی اے 80، پی اے 410 اور 416 کی روانگی میں 6 سے11 گھنٹے کی تاخیر ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement