تازہ ترین

بھارت کے شہر ممبئی میں ایک اپارٹمنٹ کی لفٹ میں غبارے پھٹنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ لفٹ میں خاتون کے ساتھ 2 افراد داخل ہوئے جس میں سے ایک شخص کے ہاتھ میں بہت سے غبارے موجود تھے۔ جیسے ہی یہ شخص غبارے کے ساتھ لفٹ میں داخل ہوا تو زور دار دھماکا ہوگیا۔ غبارے پھٹنے کے دوران آگ نکلی جس پر لفٹ میں موجود خاتون نے لفٹ سے باہر نکلنے کی کوشش کی۔ غبارے پھٹنے سے ایک خاتون اور ایک شخص زخمی ہوا، غبارے بیچنے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق غباروں میں موجود گیس سے متعلق بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement