تازہ ترین

پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 11 میں آج آخری ڈبل ھیڈر کھیلے جائیں گے۔

پہلے میچ میں حیدرآباد کنگزمین اور راولپنڈیز آمنے سامنے آئیں گیں، میچ دوپہر دو بج کر تیس منٹ پر قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ، میچ میں حیدر آباد کنگزمین کی قیادت مارنس لبوشین جبکہ راولپنڈیز کی کپتانی محمد رضوان کریں گے۔

دوسرا میچ شام سات بجے قذافی سٹیدیم لاہور میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی شاداب خان جبکہ ملتان سلطانز کی قیادت آشٹن ٹرنر کریں گے۔

واضح رہے پشاور زلمی، ملتان سلطانز اور اسلام ااباد یونائیٹڈ پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement