اسلام آباد : گھریلو جھگڑے پر خاتون سمیت 4 افراد قتل
اسلام آباد کے علاقے تھانہ نون میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد مقتولین کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کا نتیجہ ہے۔واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مختلف پہلوؤں سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ اصل محرکات کا تعین کیا جا سکے۔