تازہ ترین

ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایران امریکا مذاکرات کے نئے دور میں پیش رفت کی امید ہے۔ ترکیہ مذاکرات کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے، ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات میں اہم رکاوٹیں جلد دور ہو سکتی ہیں، مذاکرات کا نیا دور پاکستان میں شروع ہونے جا رہا ہے جہاں پیش رفت کی امید ہے۔جوہری معاملے میں ایک یا دو اہم نکات حل ہونے کے قریب ہیں، جنگ بندی میں توسیع کو مثبت پیش رفت لیکن حتمی معاہدے کے لیے کافی نہیں۔ آبنائے ہرمز کی صورتحال بھی مذاکرات سے جڑی ہوئی ہے، کامیاب معاہدے کی صورت میں آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال کی جا سکتی ہے۔بارودی سرنگوں کی صفائی کے لیے بین الاقوامی تعاون قائم کیا جا سکتا ہے، کسی نئی جنگی صورتحال میں ترکیے غیر جانبدار رہنے کی پالیسی اپنائے گا، ترکیے تمام فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے۔

علاوہ ازیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں ایران امریکہ مذاکرات پر پیش رفت کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے۔یہ گفتگو ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ایرانی وفد وزیرخارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں گذشتہ شب پاکستان پہنچا تھا اور امریکی وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے۔

Leave A Comment

Advertisement