پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران منفی رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے، 2500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 380 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2405 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 69 ہزار 173 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں بھی ملا جلا رجحان برقرار ہے۔
Leave A Comment