پی ایس ایل : راولپنڈیز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہراکر بالآخر جیت کا مزہ چکھ لیا
راولپنڈیز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ملنے والا 138 رنز کا ہدف 18.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔راولپنڈیز کی جانب سے کپتان محمد رضوان 45 اور کامران غلام 42 رنز بنا کر نمایاں رہے، سیم بلنگز 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ عبداللہ فضل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔پنڈیز کے ڈیرل مچل نے 32 اور ڈیان فروسٹر نے 13 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان، کرس گرین اور عماد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم پوری ٹیم کو مقررہ 20 اوورز میں 137 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیون کونوے 40 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کرس گرین نے آخری لمحات میں 16 گیندوں پر 29 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر مجموعے کو کچھ سہارا دیا، دیگر کھلاڑیوں میں مارک چیپمین 23 رنز اور فہیم اشرف 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔
Leave A Comment