سولر سسٹم لگوانے والے صارفین کیلئے نیپرا لائسنس لازمی قرار
وزارت توانائی نے سولر سسٹم لگوانے والے تمام صارفین کےلیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) لائسنس لازمی قرار دیدیا ہے۔ سسٹم کے مطابق بجلی کی پیداوار کے لیے صارفین کو لائسنس لینا ہو گا، پہلے 25 کلو واٹ تک صارفین کو تقسیم کار کمپنیاں لائسنس دے سکتی تھیں۔وزارت پاور ڈویژن نے سولر سسٹم ترامیم کے تحت نیپرا لائسنس لازمی قرار دیا ہے، صارفین کو لوڈ کے مطابق فیس کی مد میں نیپرا کے نام کا پے آرڈر بھی ادا کرنا پڑے گا۔ ترامیم سے قبل 25 کلو واٹ سسٹم پر صارفین کو مفت لائسنس جاری ہوتا تھا، صارفین کو 1 ہزار روپے فی کلوواٹ کے حساب سے اضافی ادائیگی کرنا ہو گی۔ ترامیم کے تحت صارفین کو نیٹ بلنگ پروجیکٹ پر کنکشن دیا جاسکے گا، ہائبرڈ ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے صارفین لائسنس سے مستثنیٰ ہوں گے۔
Leave A Comment