پی ایس ایل 11: راولپنڈیز کا ملتان سلطانز کو 167 رنز کا ہدف
پاکستان سپرلیگ 11 کے 31 ویں میچ میں راولپنڈیز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دے دیا۔کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔راولپنڈیز کے ڈیرل مچل 58 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیل کر نمایاں رہے، سیم بلنگز29، کپتان محمد رضوان 26 اور یاسر خان 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، شاہزیب خان کوئی رن بنائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ ڈیان فروسٹر نے 37 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔ملتان سلطانز کی جانب سے محمد وسیم جونیئر، محمد عمران، عرفات منہاس اور پیٹر سڈل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
MS....33/1 in 4 Overs
Leave A Comment