اوکاڑہ : تیز رفتار ٹرک موٹر سائیکل سے ٹکرا کر الٹ گیا. ٹرک ڈرائیور جاں بحق .موٹرسائکل سوار 2 افراد شدید زخمی
جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹرک موٹر سائیکل سے ٹکرا کر الٹ گیا.حادثےمیں ٹرک ڈرائیور جاں بحق .موٹرسائکل سوار 2 افراد شدید زخمی ہو گئے . ریسکیو زرائع کے مطابق جی ٹی روڈ مرغی خانہ سٹاپ کے قریب تیز رفتار ٹرک موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد اُلٹ گیا، حادثہ میں ٹرک نمبری TAD-094 کا ڈرائیور 45 سالہ منیر ولد جہانگیر ٹرک کے نیچے آنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، موٹر سائیکل نمبری OKK-6558 پر سوار 2 افراد 25 سالہ ابوبکر اور 30 سالہ صداقت شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں کا فوری ریسپانس جائےحادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کوابتدائی طبی امداد فراہم کرکے نعش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا
Leave A Comment