تازہ ترین

محلہ گیلانی میں مبینہ طور پر زہریلا دودھ پینے کے باعث دو کمسن بہن بھائی جاں بحق ہو گئے جبکہ والد کی حالت تشویشناک ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ احتشام اور 3 سالہ علیشہ شامل ہیں، واقعے کے بعد علاقے میں افسوس اور کہرام کی فضا ہے۔بتایا گیا ہے کہ والد اور بچوں نے پہلے تربوز کھایا اور بعد ازاں دودھ پیا، جس کے بعد تینوں کی حالت بگڑنا شروع ہو گئی۔ جب والد کی حالت مزید خراب ہوئی تو وہ بچوں کو فوری طور پر ہسپتال لے گیا، تاہم دونوں بچے جانبر نہ ہو سکے۔

ہسپتال حکام کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دودھ میں کوئی زہریلی یا مضر صحت چیز شامل ہونے کے باعث یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

Leave A Comment

Advertisement