تازہ ترین

مذاکرات کا دوسرا مرحلہ ،امریکی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی، سیکیورٹی ہائی الرٹ ، ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ۔  امریکی ایڈوانس ٹیم ایران سے مذاکرات کے دوسرے مرحلے سے قبل پاکستان پہنچ گئی۔۔ ایران اور امریکہ  مذاکرات کے دوسرے مرحلے کےلیے غیر ملکی وفود کی ایڈوانس ٹیمیں اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔ اسلام آباد میں ریڈزون اور کورال سے زیرو پوائنٹ تک ایکسپریس وے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ۔دارالحکومت میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بھی بند ہے، متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، اہم شاہراہوں پر پولیس نے اضافی نفری تعینات کردی گئی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق جی 5 ، جی 6 ، جی 7 ، ایف 6 اور ایف 7 کے رہائشی راولپنڈی آنے جانے کے لیے مارگلہ روڈ سے نائنتھ ایونیو استعمال کریں ۔راولپنڈی میں پبلک، گڈز اور بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ تا حکم ثانی معطل ہیں جبکہ صدر تا فیض آباد مری روڈ اور ایکسپریس وے پر اضافی ناکے قائم ہیں۔فیض آباد، پیرودھائی اور 26 نمبر پر بس اڈے بھی بند کردیئے گئے، میٹرو بس سروس جزوی معطل ہے جبکہ فیض آباد میں تجارتی مراکز بھی بند ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement