تازہ ترین

ایران نے افزودہ یورینیم امریکا کے حوالے کرنے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ افزودہ یورینیم کو امریکا منتقل کرنا کبھی بھی ایران کے لیے قابلِ غور نہیں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کیے جانے والے دعوے حقیقت کے منافی ہیں۔ امریکی مؤقف کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کسی بھی صورت اپنا افزودہ یورینیم کسی دوسرے ملک کو منتقل نہیں کرے گا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہ رکھنے پر آمادہ ہو گیا ہے اور اپنے تباہ شدہ افزودہ یورینیم کو امریکا کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم ایران نے ان تمام دعوؤں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement